A seminar was held on the occasion of World Animal Day at the Department of Zoology, Islamiا University of Bahawalpur. The theme of the seminar was the role of forests for the survival of humans and the planet Earth.
پی آر او نمبر 577/21مورخہ07.10.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ورلڈاینمل ڈے کے موقع پر شعبہ ذوالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کا موضوع انسانوں اور سیارہ زمین کی بقاء کے لیے جنگلات کے کردار پر تھا۔ سربراہ شعبہ پروفیسر ڈاکٹر نزہت سیال نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ اینمل ڈے ایک سماجی تحریک ہے جس کا مقصد جانوروں کی حفاظت اور دیکھ بھال ہے تاکہ ان کی بھلائی اور بہبود کے عالمی معیارات میں بہتری آئے اور ان تمام سرگرمیوں کا مقصد کرہ ارض کو جانوروں کے لیے ایک محفوظ اور بہترین بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروفیسر اطہر محبوب کی خصوصی توجہ اور رہنمائی کی بدولت یونیورسٹی میں شعبہ حیوانیات قائم کیا گیا جہاں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ شعبہ کو تجرباتی مقاصد کے لیے بغداد ا لجدید کیمپس میں 5ایکٹر زمین بھی دی گئی ہے۔
© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.