Loading…

2 IUB alumni have received scholarships to international universities for higher studies

2 IUB alumni have received scholarships to international universities for higher studies
Sep 15, 2024

2 IUB alumni have received scholarships to international universities for higher studies

Former students of Department of Computer Science, Islamia University of Bahawalpur, Shahdad Hasil and Naseebullah Jakharani have received scholarships in international universities for higher education.

پی آر او نمبر 335/24
مؤرخہ 15.09.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
شعبہ کمپیوٹر سائنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق طلبا شہداد حاصل اور نصیب اللہ جاکھرانی نے اعلیٰ تعلیم کے لیے عالمی جامعات میں وظائف حاصل کیے ہیں۔ چیئرپرسن شعبہ ڈاکٹر حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ اعلیٰ تدریسی و تحقیقی معیارات کی بدولت ہمارے طلبا و طالبات کو بہترین بین الاقوامی جامعات میں پذیرائی مل رہی ہے۔ شہداد حاصل کو چین کی یونیورسٹی آف الیکٹرانک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کی تعلیم کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے جبکہ نصیب اللہ جاکھرانی نے اٹلی کی یونیورسٹی آف نیپلز فیڈریکو II میں ماسٹر آف ڈیٹا سائنس پروگرام میں وظائف حاصل کیا ہے۔ ڈین فیکلٹی آف کیمپوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان اور چیئرپرسن شعبہ ڈاکٹر حمیرا ارشد نے دونوں سکالرز کو مبارکباد دی ہے


WhatsApp Image 2024-09-15 at 12.18.05 PM