
پی آر او نمبر 471/23
مؤرخہ 09.11.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
شعبہ اردو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اردو کے نامور شاعر قمر رضا شہزاد کے ساتھ ایک خوبصورت شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز نے کی۔ نقابت کے فرائض راشد سعیدی لیکچرار شعبہ اردو نے انجام دیے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل چیئر مین شعبہ اردو اور پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے قمر رضا شہزاد کی شاعری کے حوالے سے پر مغز گفتگو کی۔ تقریب میں طلبہ اساتذہ اور دیگر مہمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شعری نشست کے بعد مہمان شاعر سے ان کے فکروفن پر مکالمہ ہوا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بھر پور حصہ لیا۔ آخر میں مہمان شاعر کو شعبہ اردو کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔


© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.