
مریم خان صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں طے پایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خواتین اساتذہ اور طالبات کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے
پی آر او نمبر381/21، مورخہ 22-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
مریم خان صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں طے پایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خواتین اساتذہ اور طالبات کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے تاکہ خواتین ترقی کی راہ پرگامزن ہو سکیں۔ ان پروگراموں کا مقصد نہ صرف ہنر مندی میں اضافہ ہے بلکہ ان خواتین کو معاشی طور پر بھی مضبوط کرنے میں مدد ہوگی۔وائس چانسلر نے جنوبی پنجاب میں خواتین کے لیے انٹر پرینیورشپ کے منصوبوں کے آغاز کو سراہا۔ اس سلسلے میں جلدہی جامعہ اسلامیہ میں آگاہی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.