
پی آر او نمبر 470/23
مؤرخہ 09.11.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاولنگر کیمپس میں شعبہ اسلامیات اور اسٹوڈنٹ افیئرز کے اشتراک سے فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس واک میں اولڈ کیمپس کے تقریبا 200 اور نیو کیمپس کے 300 طلبا نے شرکت کی۔ اسی سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور مقررین نے مسئلہ فلسطین کو تاریخی، سیاسی، مذہبی اور انسانی تناظر میں اجاگر کیا- اس موقع پر طلباء نے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نظمیں اور شاعری بھی پیش کی- یکجہتی واک اور سیمینار کے موقع پر ڈایریکٹر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز اورنگزیب وٹو، انچارج شعبہ اسلامیات ڈاکٹر منیر اظہر، مہمان مقرر ڈاکٹر اجمل فریدی سمیت اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی-

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.