
پی آر او نمبر 394 /23
مورخہ 26.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر شعبہ قانون، فیکلٹی آف لاء، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام والدین اور اساتذہ کے درمیان انٹرایکٹوسیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں مختلف علاقوں سے والدین نے اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کی۔ چیئرمین شعبہ قانون ایسوسی ایٹ پروفیسر جبران جمشید اور دیگر فیکلٹی ممبران نے ہم نصابی سرگرمیوں سمیت شعبہ کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ والدین اور سرپرستوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور تجویز دی کہ اس طرح کے اجلاس مستقل بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.