
پی آر او نمبر 37 /24
مورخہ 30.01.2024
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ اپنی مدت تعیناتی کی تکمیل کے بعد 28 جنوری 2024 کو سبکدوش ہو گئے ہیں۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے محمد شجیع الرحمن ایڈیشنل رجسٹرار کو رجسٹرار اور سیدہ زریت الزہرہ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کو کنٹرولر امتحانات کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ دونوں افسران نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.