
پی آر او نمبر 246/23
مورخہ 10.06.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کو لائف ٹایم ایچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 13 جون 2023 کو غلام محمد گھوٹوی ہال ، عباسیہ کیمپس میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شاکر شجاع آبادی کواُن کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ عطا کریں گے۔ شاکر شجاع آبادی سرائیکی زبان کے ممتاز شاعر ہیں۔ انہیں دو مرتبہ صدارتی ایوارڈ 2017 اور 2023 کو دسری مرتبہ صدارتی ایوارڈ مل چکا ہے۔ ان کا پہلا مشاعرہ 1986 میں منعقد ہوا۔
© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.