
پی آر او نمبر 472 /23
مورخہ 10.11.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اے آر محمد عارف چنگیزی، چیئرمین پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز اور اے آر ڈاکٹر یاسمین احمد ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز پنجاب نے شعبہ آرکیٹیکچر، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بغداد الجدید کیمپس، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کونسل کے معزز مہمانوں نے پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ بھی موجود تھے۔ وفد نے یونیورسٹی میں معیاری تعلیم پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقے میں پیشہ ورانہ خلا کو پورا کرنے اور فعال شرکت کے ذریعے جنوبی پنجاب پاکستان کے ٹھوس اور غیر محسوس ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے شعبہ آرکیٹیکچر کی کوششوں کو سراہا۔ وفد کے ممبران نے سٹوڈیو میں فیکلٹی ممبران اور طلباء سے بات چیت کی اور تین ہفتوں کے مختصر عرصے میں فیکلٹی کی نگرانی میں طلباء کے کام کو سراہا۔ شعبہ آرکیٹیکچر کے دورے کے بعد معزز مہمانوں نے یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کا دورہ کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر فرحانہ الطاف نے آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبے میں کالج کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.