Director Center of Excellence in Journalism IBA Karachi visits IUB
پی آر او نمبر303/20، مورخہ 05-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈائریکٹر سی ای جے، آئی بی اے کراچی کمال صدیقی نے میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر باہمی امور کے معاملات تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کام کرنے والے کیمپس ایف ایم اور زیر تعمیر ٹی وی لیب سٹوڈیو کے دورے کے دوران ڈائریکٹر آئی بی اے کا کہنا تھا کہ وہ ٹی وی، سوشل میڈیا اور موبائل جرنلزم ٹریننگ پر اپنے ادارے کی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔ پروفیشنل ٹریک پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ آئی بی اے اور میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی کے ساتھ ایکسچینج پروگرام پر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔ چیئر مین ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرسجاداحمد پراچہ اور ڈائریکٹر آئی بی اے کمال صدیقی کے درمیان جلد ہی ایم او یوز سائن کرنے پر اتفاق کیا گیا۔




