
پی آر او نمبر248/23
مورخہ 10.06.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر محمد صفدر نے حال ہی میں شعبہ اقبالیات کا دورہ کیا اور اقبالیات کی اہمیت اور دورِ حاضر میں ضرروت پر زور دیا۔ طلباء کے ساتھ گفتگو کے دوران، انھوں نے کہا کہ اقبالیات کا مطالعہ افراد اور معاشرے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ انھوں نے شعبہ کے قیام پروائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور چیئرمین ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام کی نمایاں خدمات کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ شیخ الجامعہ کی لگن اور وژن کی بدولت شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ڈاکٹر اصغر سیال نے شعبہ کی کامیابیوں اور عالمی رابطوں کے بارے میں انھیں آگاہ کیا۔


© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.