
پی آر او نمبر 388 /23
مورخہ 22.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈاکٹر رفاقت علی ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس نے گو پیٹرولیم کی طرف سے 1600 پودے فراہم کرنے پر چیف ایگزیکٹو گو پیٹرولیم کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی نے نیو کیمپس کے سبزہ زار لان میں پودے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں کیمپس میں مزید پودے لگائے جائیں گے تاکہ کیمپس کے ماحول کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریشن سٹاف و دیگر عملہ موجود تھے اور ڈائریکٹر کیمپس نے اسٹیٹ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی یہ تمام پودے بہاولنگر کیمپس میں فوری طور پر لگائے جائیں تاکہ کیمپس سبز و شاداب بنایا جاسکے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے سول سوسائٹی کی جانب سے کیمپس میں پودے فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.