
پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرنمنٹ سائنس کہا ہے کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سرپرستی میں جامعہ اسلامیہ فورتھ جنریشن یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر چکی ہے
پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرنمنٹ سائنس کہا ہے کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سرپرستی میں جامعہ اسلامیہ فورتھ جنریشن یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا نام عالمی درجہ بندی میں شامل ہو گیا ہے۔ یونیورسٹی نے کپاس کی فصل پر تحقیق اور نئے بیجوں کی دریافت میں ملک بھر میں اپنا نام روشن کیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل کپاس کی ورائٹؤں آی یو بی 222، آئی یو بی 13 اور ایم ایم 58 کی فروخت کے حقوق سنکراپ اور ایویول گروپ کو ایک معاہدے کے تحت دئے گئے تھے۔ جن سے یونیورسٹی کو بطور رائلٹی 100 ملین روپے کی سالانہ آمدنی ہوگی۔ اس سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے اور گذشتہ روز یونیورسٹی کو ابتدائی طور پر 3 ملین روپے کی رقم موصول ہو گئی۔ وائس چانسلر نے اس پیشرفت کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے تحقیقی میدان میں کامیابی کا پہلا زینہ قرار دیا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔
© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.