
61 Programs of M.phil offered by IUB for Admissions Fall 2021
پی آر او نمبر542/21، مورخہ22.09.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایم ایس پروگراموں کی پہلی میرٹ لسٹ ویب سائٹ پر آویزاں کر دی گئی۔ امسال یونیورسٹی میں 61ایم فل پروگراموں میں داخلے فراہم کیے گئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس اور ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس موقع پر عباسیہ کیمپس کے مرکزی داخلہ دفتر میں امیدواروں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ داخلہ حاصل کرنے والے امیدوار ون ونڈیو آپریشن کے تحت ایک ہی جگہ پر اپنے کاغذات کی تصدیق کرائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ایڈمیشن سیل میں خصوصی کاؤ نٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر مکشوف احمد کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر عباسیہ کیمپس میں داخلہ حاصل کرنے والے ہزاروں طلباء وطالبات اور ان کے والدین کی آمد کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ان کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہوں اور گھوٹوی ہال میں سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ اسی طرح رضاکار طلبا و طالبات امیدواروں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ بینکنگ اور فوٹو کاپی کی بھی سہولت دستیاب ہے۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.