Director Student Affairs Islamia University Bahawalpur Rizwan Majeed has said that the protesting students have ended their protest activities after being persuaded by the senior teachers. The examinations will be physical and a grade protection policy will be applicable to the students.
پی آر او نمبر458/21، مورخہ 30-07-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رضوان مجید نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے طلبہ وطالبات نے سینئراساتذہ کے سمجھانے کے بعد احتجاجی سرگرمیاں ختم کر دی ہے۔ امتحانات فزیکل ہوں گے اور طلبہ و طالبات کے لیے گریڈ پروٹیکشن پالیسی لاگوہو گی۔چونکہ یونیورسٹی کے اندر گزشتہ روز اور آج کے دن ان طلبہ نے کوئی غیر قانونی سرگرمی نہیں کی اس لیے یہ طلبہ کسی کاروائی کے بغیر امتحانات میں شریک ہوں گے اور آئندہ کسی بدنظمی کا باعث نہیں بنیں گے۔ اس موقع پر سینڈیکیٹ ممبر سمیرا ملک، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، چیف سکیورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ اعجاز حسین شاہ اور طلبہ وطالبا ت کے نمائندے موجود تھے۔
© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.