
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی انٹرپرینیورشپ سوسائٹی اور طلباء امور کے ڈائریکٹوریٹ نے عباسیہ کیمپس میں دو روزہ ایونٹ آئیڈیا گرائنڈ کا اہتمام کیا۔ اس ایونٹ کے لئے مارکیٹنگ کی سرگرمیاں ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھیں اور ٹیم نے مختلف فیکلٹیوں کے 68 شعبوں سے 74 ٹیموں کا اندراج کیا۔
اسکریننگ 10 ٹیموں کے آئیڈیاز کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ فائنل پروگرام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خصوصی شرکت کی اور ٹیم ممبروں کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر مشیر انٹرپرینیورشپ سوسائٹی رضوان مجید نے 3 ٹیموں کو ونرز کے طور پر اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفئرز ڈاکٹر آظہر حسین اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.