IUB Liaquatpur Campus Director Dr. Muhammad Aurangzeb inspected the acquired building and initiated the steps for start
پی آر او نمبر 22/303
مورخہ 22.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیاقت پور سب کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اورنگزیب نے یہاں کے 17 عباسیہ روڈ پر کیمپس کے لیئے حاصل کردہ بلڈنگ کا معائنہ کیا اور باقاعدہ آفس شروع کرنےکے لیئے اقدامات کا آغاز کر دیا انہوں نے کہا کہ کیمپس میں داخلوں کے بعد جلد کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری محمود احمد، سابق وائس چیئرمین بلدیہ محمد آصف رشید رحمانی ایڈووکیٹ، محمد نعیم، جنرل سیکرٹری تحصیل انجمن تاجران ممتاز حسین بلوچ، خورشید عالم اور ملک سجاد حسین بھی موجود تھے۔





