IUB Mens Karate Team Won the 3 Bronze Medals
پی آر او نمبر565/21، مورخہ02.10.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی کراٹے ٹیم نے کوئٹہ میں ہونے والے ہائر ایجوکیشن کمیشن انٹرورسٹی کراٹے چیمپیئن شپ میں کانسی کے تین تمغے جیت لیے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی کراٹے ٹیم اس چیمپیئن میں شرکت کے لیے بلوچستان میں موجود ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختراور ڈینز نے اس کامیابی پرڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔






