IUB observed International Mother's Language Day 2022
پی آر او نمبر22/91، مورخہ25.02.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
عالمی ماں بولی کے عالمی دن کی مناسبت سے آئی یو بی لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام سید سلمان ندوی ہال میں ایک سمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز، پروفیسرڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور توسیعی لیکچر دیا۔انھوں نے لسانیات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں موجود مختلف ماں بولیوں کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا اور ماں بولی کی ترویج واشاعت پر زور دیا نیز آگاہ کیا کہ ماں بولی کاتحفظ اور فروغ کیسے ممکن ہے۔اس موقع پر عالمی ماں بولی کے دن کی مناسبت سے طلبہ نے پاکستان کی مختلف زبانوں مثلا اردو،سرائیکی،پنجابی، پشتو، بلوچی اور سندھی میں شاعری پیش کی۔ صدر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی مخدوم سید محمد علی بخاری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں ڈاکٹر عصمت درانی نے مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو کو آئی یو بی لٹریری سوسائٹی کی طرف سے یادگار ی شیلڈ پیش کی۔






