Loading…

IUB observed International Youth Day

IUB observed International Youth Day
Aug 12, 2021

IUB observed International Youth Day

وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی سوسائٹی میں ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے کیونکہ نوجوا ن زندگی کی ذمہ داریوں کو بھرپور قوت کے ساتھ ایکسپلور کرتے ہیں

پی آر او نمبر480/21، مورخہ 12-8-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی سوسائٹی میں ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے کیونکہ نوجوا ن زندگی کی ذمہ داریوں کو بھرپور قوت کے ساتھ ایکسپلور کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں نوجوان طلباء و طالبات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا عالمی دن آپ کو اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ آپ کو اپنی اور اپنے ملک کی ذمہ داریوں کے لیے خو د کو تیار کرنا ہے اور اپنی سوسائٹی کے اندر تبدیلی کا نمائندہ بننا ہے۔ا س کے لیے یہ ضروری ہے کہ پہلے آپ اس بات کو سمجھیں کہ سوسائٹی کس طرح کام کرتی ہے اور اپنے اندروہ خوبیاں پیدا کریں جو انٹر پرسنل سکلز، کمیونیکیشن سکلز، ٹیم ورک سکلز، ٹیکنالوجی سکلز اور انفرادی طور پر ذہنی سوچ کو اجاگرکرتی ہیں۔نوجوانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وقت اور قوت کا بھرپور اور صحیح استعمال کریں اور اس معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔