IUB observed World Sickle Day 2021
پی آر او نمبر385/21، مورخہ 24-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ فزیالوجی،ویٹرنری فیکلٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ورلڈ سکل سیل ڈے -2021 کے نام سے ایک آگاہی ویبنار کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹرمحمد عرفان خان، چیئرمین شعبہ ہیماٹلوجیکل امراض، بہاول وکٹوریہ ہسپتال، بہاولپور مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر عمر فاروق، چیئرمین شعبہ فزیالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ساتھ مل کر پاکستان میں سکل سیل بیماریوں کے خوفناک خطرہ کو روکنے کے لئے ازدواجی مشاورت اور قومی نوزائیدہ اسکریننگ کی اشد ضرورت کی تائید کی۔ ریجنل ہیڈ ایکسل لیبز بہاولپور زاہد قاضی نے دونوں اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ایکسل لیبز کے ورکنگ پیٹرن کا ایک جائزہ فراہم کیا اور سکل سیل بیماری کو کم سے کم کرنے کی کوششوں میں اس کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ سات قومی اداروں کے ایک سو کے قریب شرکاء، طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ویبنار میں شرکت کی۔






