
پی آر او نمبر 44/24
مؤرخہ 05.02.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز بہاولنگر کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف اور منصفانہ جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک سیمینار اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا۔
ڈاکٹر رفاقت علی ڈائریکٹر کیمپس، ظفر عباس کھچی ایڈیشنل رجسٹرار سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نعیم اظہر اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی، ارم امتیاز ایڈوائزر ڈیبیٹنگ سوسائٹی، محمد ندیم ایڈوائزر سپورٹس سوسائٹی اور مختلف شعبہ جات کے طلباؤطالبات نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ولولہ انگیز تقاریر کیں۔ ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی نے مقررین کی لگن اور جذبے کو سراہا اور جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اورنگزیب وٹو نے شرکاء کی آمد کو سراہا۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.