
عید الاضحٰی کے موقع پر شعبہ کلینیکل میڈیسن اینڈ سرجری فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے مویشی منڈی میں خصوصی طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے اور جانوروں کو مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے
عید الاضحٰی کے موقع پر شعبہ کلینیکل میڈیسن اینڈ سرجری فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے مویشی منڈی میں خصوصی طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے اور جانوروں کو مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پہلے روز 50 سے زائد جانوروں کو علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ مویشی مالکان کو جانوروں کی صحت سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔ ویٹرنری فیکلٹی نے شعبہ اسٹیٹ کیئر سے ملکر بغداد الجدید کیمپس کالونی میں رکھے گئے جانوروں کو بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی سپرے کا انتظام کیا اور طبی امداد بھی دی جا رہی ہے۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.