
The Islamia University of Bahawalpur organized awareness Seminar on Risk and Consequences of Drug Use at Faculty of Physical & Mathematical Sciences. On this occasion, Dr. Maleeha Arif, Principal Medical Officer of IUB, gave a detailed discussion on drug use and its harmful effects on mental and physical health
پی آر او نمبر 530 /23
مورخہ 13.12.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منشیات کے مضر اثرات سے آگاہی اور استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار سیریز جاری ہے۔ اس کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فیاض الدین احمد ہیں۔ اس سلسلے میں فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز کے زیر اہتمام بغدادالجدید کیمپس میں سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ عارف پرنسپل میڈیکل آفیسر نے منشیات کے استعمال اور اس کے ذہنی اور جسمانی صحت پر مرتب ہونیوالے مضر اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات بڑی تعداد میں شریک تھے۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.