
پی آر او نمبر247/23، مورخہ 10.06.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بی ایس آئی ٹی ، چوتھے سمسٹر کی طالبہ علیشہ مجید کو پاکستان سے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ویژنری قیادت میں شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر طاہر حسین ، چیئرمین شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر دوست محمد خان اور طالبہ علیشہ مجید کو اس بہترین کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.