
Muhammad Aadil Hamza, Student Of BS Artificial Intelligence, Islamia University of Bahawalpur, selected as Google Developer Student Club (GDSC) Lead, IUB Chapter. GDSC Lead is one who will be representing hundreds of colleges and universities across the globe. Dr. Muhammad Faheem Mushtaq, HoD, Department of artificial intelligence appreciate on this great achievement.
پی آر او نمبر310/22
مورخہ 27.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بی ایس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے طالب علم محمد عادل حمزہ کو گوگل ڈویلپر اسٹوڈنٹ کلب کے رہنما رکن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ گوگل ڈویلپراسٹوڈنٹ کلب دنیا بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتا ہے اور قابل طلباء وطالبات کو اپنے ہنر کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر محمد فہیم مشتاق، سربراہ شعبہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژ ن کے مطابق یونیورسٹی کی سطح پر گوگل ٹریننگ سیشن، ورکشاپ کے انتظام میں تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوسرے طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے علم کو بہتر بنانے کی ترغیب دے گا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جلد ہی گوگل ڈویلپر اسٹوڈنٹ کلب کے لیے ایک ٹیم اور کمیونٹی ممبران کی تعیناتی کرے گا تاکہ یونیورسٹی کے مزید طالب علم اس گوگل کلب میں شامل ہو سکیں۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.