
پی آر او نمبر 395 /23
مورخہ 26.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے طلباء وطالبات کی فلاح و بہبود کے وژن کے مطابق ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی نے یونیورسٹی کی جانب سے MORA مورا اسکالرشپ کے چیک تقسیم کیئے۔ ڈائریکٹر کیمپس نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے مشفقانہ اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ان کاخصوصی شکریہ ادا کیا کہ مہنگائی کے اس مشکل ترین دورمیں انہوں نے طلبا ء و طالبات کی معاشی مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے وظائف کو نہ صرف منظور کیا اور وظائف کے رقوم کی تقسیم کو بھی یقینی بنایا جس سے بہاولنگر کے طلبہ خصوصی طور پر والدین نے بہت زیادہ شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر کیمپس نے واضح کیا کہ آنے والے کچھ دنوں میں BISP انڈرگریجوایٹ سکالر شپس پروگرام فیز III کے تحت مستحق طلباء و طالبات میں مبلغ 80 لاکھ روپے سے زائد کے سکالر شپس پر مشتمل ایوارڈ لیٹرز تقسیم کئے جائیں گے۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.