Loading…

MOU signed between IUB and Indus Valley School of Art and Architecture

MOU signed between IUB and Indus Valley School of Art and Architecture
Jun 22, 2021

MOU signed between IUB and Indus Valley School of Art and Architecture

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور انڈس ویلی سکول آف آرٹ کراچی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور مسز تزین حسین ڈین /ہیڈ آف ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے

پی آر او نمبر371/21، مورخہ 18-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور انڈس ویلی سکول آف آرٹ کراچی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور مسز تزین حسین ڈین /ہیڈ آف ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔ا س موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اس معاہدے سے ہمارے فیکلٹی اور طلباء وطالبات کو ریسرچ اور آرٹ ورک میں مدد ملے گی اور دونوں جامعات کے درمیان تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسن چانڈیو نے کہا کہ اس معاہدے سے تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔ گزشتہ دو برس میں یونیورسٹی ترقی کے نئے عہد میں داخل ہوئی ہے۔ انڈس ویلی سکول آف آرٹ نے اسے خوش آئند قرار دیا۔ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انڈس سکول ویلی آف آرٹ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں جامعات کے درمیان تحقیق اور ریسرچ کی سرگرمیوں میں نئی جدت آئے گی۔

WhatsApp Image 2021-06-18 at 10.59.04 PM