Loading…

Mr. Agha Sadaf Mehdi from Islamia University of Bahawalpur has been selected as a Member for Punjab Arts Council BWP

Mr. Agha Sadaf Mehdi from Islamia University of Bahawalpur has been selected as a Member for Punjab Arts Council BWP
Jan 14, 2024

Mr. Agha Sadaf Mehdi from Islamia University of Bahawalpur has been selected as a Member for Punjab Arts Council BWP

پی آر او نمبر 20/23
مؤرخہ 13.01.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تعینات ریڈیو پروڈیوسر اور آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کے سابق ایڈوائزر آغا صدف مہدی کو پنجاب کونسل آف آرٹس، منسٹری آف انفارمیشن اینڈ کلچر کی جانب سے بورڈ آف مینجمنٹ آف پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور ڈویژن کے ممبر منتخب کیا گیا ہے۔ اس بورڈ آف مینجمنٹ کے تحت  تھیٹر اور دیگر پرفارمنگ آرٹس کے فروغ کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تھیٹر اور دیگر پرفارمنگ آرٹس کی تربیت، فروغ اور پروگرام کی تشکیل میں آرٹس کونسل بہاولپور ڈویژن کے لئے معاون و مددگار ہوگی۔ یہ کمیٹی آغا صدف مہدی کی سربراہی میں نئے اداکاروں، صداکاروں کی تربیت اور مقابلوں کا انعقاد کرے گی اور تھیٹر سے منسلک نئی جہتوں کو بھی روشناس کرائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے آغا صدف مہدی کو پنجاب بورڈ آف مینجمنٹ آف پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور ڈویژن کے ممبربننے پر مبارکباد دی ہے۔

agha sadaf mehdi