
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر محمد وقار مشتاق لیکچرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور نے گھنویری والا ایکسکیویشن پراجیکٹ کے لیے فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔ اسی سلسلے میں کمشنر بہاول پور کی ٹیم اشفاق سیال (ACG) اور P&D کے نمائندہ نے ڈی جی پنجاب آرکیالوجی شوزب سعید سے ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر حمید چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی پنجاب یونیورسٹی بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ٹیموں نے پراجیکٹ پر ساتھ ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا جس سے ساوتھ پنجاب کے کلچر کو پرموٹ کیا جاسکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ وقار مشتاق نے ان کو پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈائریکٹر کلچر اینڈ ہیریٹیج ریسرچ کی لیڈرشپ میں گزشتہ سال ہونے والی کھدائی کے کام کے متعلق بھی بریف کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور چولستان میں دفن ثقافت کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔


© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.