
پی آر او نمبر 411 /23
مورخہ 08.10.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے زیر اہتمام والدین، اساتذہ اور طلباء وطالبات کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے سلسلے میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ محسن متین نے والدین کو ڈیپارٹمنٹ کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور ان کے سوالات کا بھی جواب دیا۔ مزید برآں، والدین نے ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو سراہا اور اپنی دلچسپی ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسی میٹنگز باقاعدگی سے ہونی چاہئیں۔ ڈین/ڈائریکٹر، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے سیشن کے اختتام پر کیمپس میں جاری نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔


© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.