PhD Open Defence going to conduct at Pharmacy Department
پی آر او نمبر411/20، مورخہ 30-12-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ فارمیسی کی پی ایچ ڈی سکالر مسرت اعجاز کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس04جنوری 2021ء صج 10:00بجے شعبہ فارمیسی،خواجہ فرید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر مسرت اعجاز نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"Fabricaton and Evaluation of Gel Based Nanoformaulations of a Tocophery Acetate for Topical Drug Delivery; In-vitro and in-vivo Characterization": پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹر سہیل ارشاد، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ فارمیسی، بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر نصارحسین شاہ، چیئرمین شعبہ فارماکیوٹس، فیکلٹی آف فارمیسی، بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔




