PhD open defense at Department of Computer Science
پی آر او نمبر230/21،مورخہ27.05.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ کمپیوٹرسائنس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پی ایچ ڈی سکالرزکاشف حمید،رووف سجاداورحرا نذیر کے تحقیقی مقالوں کا اوپن ڈیفنس28مئی 2022ء، صج10:00بجے شعبہ کمپیوٹرسائنس،مین آڈیٹوریم بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔پی ایچ ڈی سکالرزکاشف حمید نے اپنے تحقیقی مقالات ڈاکٹرعمران سرور باجوہ،شعبہ کمپیوٹر سائنس،اسلامیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیے ہیں۔ اس موقع پرپروفیسرڈاکٹر محمدآصف نعیم،شعبہ کمپیوٹر سائنس،فاسٹ اسلام آباد،ڈاکٹرشبانہ رمضان، شعبہ کمپیوٹر سائنس غورنمنٹ صادق کالج وویمن یونیورسٹی بہاولپور،ڈاکٹر ملک محمد علی شاہد،کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی وہاڑی اورڈاکٹر ریاض الامین، شعبہ کمپیوٹر سائنس،یونیورسٹی آف اوکاڑہ،اوکاڑہ بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔






