PhD Scholar Ms. Huria Ali
بہاول پور (پ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ شماریات کے پی ایچ ڈی سکالر حوریہ علی کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 26 دسمبر 2022ء بروز سوموار 11:00بجے صبح، ڈیمپارٹمنٹ شماریات بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہو گا۔ حوریہ علی نے اپنا تحقیقی مقالہ بہ عنوان "Some New Dimensions in the Construction of Circular Strongly Partially Balanced Neighbor Designs" اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد شعبہ شماریات، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید شبیر شعبہ شماریات یونیورسٹی آف واہ، واہ کینٹ اور ڈاکٹر فریحہ یاسمین شعبہ شماریات ایف سی یونیورسٹی لاہور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہئ کرام، طلبہ و طالبات اور پی ایچ ڈی سکالرز کو شرکت کی دعوتِ عام ہے۔
© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.