PhD open defense at Institute of Physics
شعبہ فزکس دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے پی ایچ ڈی سکالرمحمدزاہد کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس15اپریل2022 دوپہر03بجے انسٹیٹیوٹ آف فزکس،بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوں گا۔ مذکورہ پی ایچ ڈی سکالر نے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹرحسن محمود خان ،انسٹیٹیوٹ آف فزکس،اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرشہلا ہنی،اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ فزکس،یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور ڈاکٹرمحمدعمران ارشد، ایسوسی ایٹ پروفیسر،شعبہ فزکس، جی سی یونیورسٹی فیصل آبادبطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔






