PhD Open Defense at the Department of Arabic, IUB
پی آر او نمبر 333/24
مؤرخہ 13.09.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاول پور (پ ر) ڈیپارٹمنٹ آف عرابیک، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پی ایچ ڈی سکالر حافظ مسود الرحمن کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفینس 16 ستمبر 2024، دن 10 بجے، کانفرنس روم فیکلٹی آف عرابیک بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ مسود الرحمن نے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر محمد الیاس اسسٹنٹ پروفیسر کے زیرِ نگرانی مکمل کیا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید ندیم شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی لاہور بطور بیرونی ممتحنین شریک ہوں گے۔ اساتذہ، طلبا و طالبات، ایم فل، پی ایچ ڈی سکالرز کو شرکت کی دعوت عام ہے۔




