PhD Open Defense at the Department of Management Science, IUB
پی آر او نمبر 105/24
مؤرخہ 26.03.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور () ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی پی ایچ ڈی سکالر کشف جبین کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 27 مارچ 2024، دن 12 بجے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر نے اپنا تحقیقی ڈاکٹر سہیل شریف کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان رسول اسسٹنٹ پروفیسر میاں نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان اور محمد ضیاء اللہ ایسوسی ایٹ پروفیسر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ایم فل / پی ایچ ڈی سکالرز کو شرکت کی دعوت عام ہے۔





