PhD open defense at the Department of Soil Science, IUB
پی آر او نمبر 195/24
مؤرخہ 05.06.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) ڈیپارٹمنٹ آف سوائل سائنس، انسٹی ٹیوٹ آف سوائل اینڈ واٹر ریسورسز، فیکلٹی آف ایگری کلچر اینڈ اینوائرمنٹ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی پی ایچ ڈی سکالر سعدیہ مراد کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفینس مورخہ 11 جون 2024 بروز منگل 10 بجے، ڈیپارٹمنٹ آف سوائل سائنس بغداد الجدید کیمپس، دی اسلامیہ یو نیورسٹی آف بہاول پور میں منعقد ہوگا۔ سعدیہ مراد نے اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر مکشوف احمد، ڈیپارٹمنٹ آف سوائل سائنس کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے اس موقع پر ڈاکٹر محمد باقر حسین، ایسوی ایٹ پروفیسر اور ڈاکٹر شکیل احمد اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف سوائل سائنس اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز، محمد نوازشریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر ملتان بطور بیرونی ممتحن شرکت کریں گے۔




