
پی آر او نمبر 363 /23
مورخہ 12.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انسٹیٹوٹ آف فزکس، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی پی ایچ ڈی سکالرز صائمہ الطاف اور ملک یونس عمران کے تحقیقی مقالے جات کا اوپن ڈیفنس 15 ستمبر، 2023 صبح 11 بجے سائنس آڈیٹوریم، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوں گے۔ مذکورہ پی ایچ ڈی سکالرز نے اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فزکس، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی زیر نگرانی مکمل کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مہرالنسا اور ڈاکٹر عنبرین کلثوم، شعبہ فزکس، گورنمنٹ صادق کالج وویمن یونیورسٹی، بہاولپور جبکہ ڈاکٹر خالد محمود اور ڈاکٹر عدنان علی، شعبہ فزکس، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد بیرونی ممتحن شرکت کریں گے۔ اساتذہ طلبا و طالبات اور ایم فل/پی ایچ ڈی سکالرز کو شرکت کی دعوت عام ہے۔
© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.