PhD Open Defnese going to conduct at Soil Sciences Department
پی آر او نمبر24/21، مورخہ 18-01-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ سوائل سائنسز کے پی ایچ ڈی سکالرنجم السحر کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس20جنوری 2021ء صبح 10:30بجے شعبہ سوائل سائنسز، فیکلٹی آف ایگریکلچر، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر نجم السحر نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"Remediation of Wastewater Through Lead Resistant Plant Growth Promoting Bacteria"ڈاکٹر مکشوف احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر،شعبہ سوائل سائنس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹر ساجد محمود ندیم، ایسوسی ایٹ پروفیسر، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور ڈاکٹر فرح حفیظ اسسٹنٹ پروفیسر، کامسٹس یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایبٹ آباد بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔




