Loading…

Qudsia Nayyar, a PhD candidate from the Department of Siraiki, had a successful open defense.

Apr 02, 2026

Qudsia Nayyar, a PhD candidate from the Department of Siraiki, had a successful open defense.

Qudsia Nayyar, a PhD candidate from the Department of Siraiki, had a successful open defense.

آج مورخہ 2 اپریل کو شعبہ سرائیکی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پی ایچ ڈی کا مجلسی دفاع منعقد ہوا۔ پی ایچ ڈی سکالرقدسیہ نیئر جو کہ شعبہ سرائیکی میں بطور لیکچرر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، نے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع پیش کیا۔ انھوں نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"سرائیکی ناول دا مابعد نو آبادیاتی جائزہ"سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ بیرونی ممتحن کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی سابق ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان تشریف لائے ۔مجلسی دفاع کی نظامت کے فرائض صدر شعبہ سرائیکی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر ممتاز خان نے سر انجام دیے۔ اس موقع پرڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل نے موضوع کی مناسبت سے اختتامی کلمات سے نوازا۔ دفاع میں شرکت کرنے والے طلبا وطالبات کے علاؤہ ڈاکٹر ریاض حسین چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگویسٹکس،ڈاکٹر ظہور ،ڈاکٹر مظہر عباس ،ڈاکٹر اظہر کلیانی ،پروفیسر ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ (سابق صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ایس ای کالج)،ڈاکٹر واصف اقبال صدیقی اور اساتذہ شعبہ سرائیکی نے شرکت کی