
پی آر او نمبر 329/23
مورخہ 22.08.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سعودی سفارت خانہ کے شعبہ الملحق الدینی کے نمائندہ خصوصی فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور سعودی عرب سفارت خانہ کے مابین تعلقات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے خدمات کو سراہا اور سعودی تعلیمی اداروں سے تعلقات میں مزید بہتری اور وسعت کے اسباب پر زور دیا۔ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے سعودی عرب کے سفارت خانہ کی طرف سے خصوصی پیغام پہنچایا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سعودی عرب کے اداروں کے تعاون سے مساجد کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں عباسیہ کیمپس میں 1000 نمازیوں کی گنجائش کی حامل مرکزی مسجد کو حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں اشتراک اور باہمی تعاون کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.