
ڈائریکٹوریٹ آف مساجد اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام مساجد میں نماز تراویح میں ختم القرآن کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے. اسی سلسلے میں ختم القرآن کی سب سے بڑی دعائیہ تقریب مرکزی جامع مسجد بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوئی
ڈائریکٹوریٹ آف مساجد اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام مساجد میں نماز تراویح میں ختم القرآن کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے. اسی سلسلے میں ختم القرآن کی سب سے بڑی دعائیہ تقریب مرکزی جامع مسجد بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوئی. جس میں جناب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے خصوصی شرکت کی.
اس موقع پر ڈاکٹر حافظ عبدالستار، ڈائریکٹر مساجد نے قرآن مجید کی عظمت اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا. جناب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے مختصر خطاب میں قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق اللہ رب العزت کے ساتھ اپنے تعلق کو عبادت اور عاجزی کے ساتھ جوڑنے پر زور دیا.
اس موقع پر آئمہ کرام، مؤذنین، گزشتہ سال قرآن پاک کا حفظ مکمل کرنے والے طلباء اور دیگر مہمانوں میں تحائف تقسیم کیے گئے. تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی اور بالخصوص جامعہ اسلامیہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی.

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.