
پی آر او نمبر 07 /24
مورخہ 04.01.2024
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے اشتراک سے ''امتحان میں نمایاں کامیابی کیسے؟'' پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار آڈیٹوریم فیکلٹی آف انجینئرنگ میں منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل انجینئر محمد احمد مہمان مقرر تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید، چیئرمین، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں طلباء کو امتحانات کی اہمیت، امتحانات سے متعلق دباؤ کی وجوہات اور علامات اور امتحانات سے منسلک چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ثابت شدہ مطالعاتی تکنیکوں اور جدید ریسرچ سے آگاہ کیا۔ انجینئر محمد احمد نے طلباء کو امتحانات سے جڑے تناؤ کو دور کرنے، یقینی تعلیمی حاصل کرنے اور امتحانات کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید، چیئرمین سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے کہا یہ سیمینار اپنے طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے یونیورسٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید، چیئرمین، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے سیمینار کے انعقاد اور سرپرستی پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد کا شکریہ ادا کیا۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.