
ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں مڈ ٹرم امتحانات معمول کے مطابق 11 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں۔ یہ امتحانات فزیکل طریقہ ء کار کے مطابق منعقد ہوں گے اور کوئی بھی امتحان آن لائن نہیں لیا جائے گا اس مقصد کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ پر پہلے ہی شیڈول جاری کر دیا گیا تھا۔مزید براں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منعقد ہونے والا چار روزہ فیسٹیول کے بڑے ایونٹس سپانسر اور ٹکٹس کی فروخت سے منعقد کیے گئے اس حوالے سے کروڑوں روپے کے اخراجات کی پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.