
پی آر او نمبر263/23
مورخہ 22.06.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
آئی یو بی فیمیل مارشل آرٹس ٹیم کی ممبر اقرا ایوب اور ثناء ریاض Right to Play Pakistan کے تحت اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل فیمیل سپورٹس لیڈر شپ کیمپ 2023 کے لیے منتخب ہو گئیں۔ دونوں کھلاڑی 20 جون سے 22 جون تک اسلام آباد میں ہونے والے کیمپ میں اپنے ادارے کی نمائندگی کریں گی۔ کیمپ میں ملک بھر سے منتخب فیمیل ایتھلیٹس شریک ہوں گی۔ لیڈر شپ کیمپ میں منتخب ہونے پر ڈائریکٹر فیمیل سپورٹس آئی یو بی ڈاکٹر عنبرین مقصود نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا نام قومی سطح کے اس کیمپ میں سر فہرست رہے گا۔ انھوں نے فیمیل مارشل آرٹس انچارج آئی یو بی مسرت بانو اور کوچ فیمیل مارشل آرٹس طارق عزیز کی کاوشوں کو بھی سراہا کہ جن کی محنت سے کھلاڑی دن رات قومی سطح کے مقابلوں کے لیے تیاری میں مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹر عنبرین مقصود نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جن کی کوششوں سے ڈائریکٹوریٹ آف فیمیل سپورٹس سے طالبات اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر قومی سطح پر اعزازات سمیٹ رہی ہیں۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.