
پی آر او نمبر 86 /24
مورخہ 06.03.2024
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سرائیکی ثقافت کے دن کی مناسبت سے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، شعبہ سرائیکی، کلچر پروموشن سوسائٹی اور آرٹ اینڈ فوٹو گرافی سوسائٹی کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل نے خطاب کیا۔ سرائیکی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی سٹال لگائے گئے جہاں پر طلباء وطالبات نے مقامی لباس، کھانوں اور تہذیب و روایات کا عکس پیش کیا۔ بعد ازاں مرکزی آڈیٹوریم میں موسیقی مشاعرہ اور جھمر سمیت دیگر ثقافتی رنگ پیش کییگئے۔ اس موقع پر مشہور شاعر جہانگیر مخلص خصوصی طور پر موجود تھے۔ گلوکار اجمل ساجد، نیاز لیاقت اور دیگر فنکاروں نے لوک موسیقی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.