
The Ambassador of Saudi Arabia, Hon'ble Nawaf bin Saeed Al-Maliki and the Vice Chancellor of Islamia University Bahawalpur, Prof. Dr. Athar Mahboob have expressed deep sorrow and grief over the sudden demise of Assistant Professor Dr. Hafiz Nasrullah.
پی آر او نمبر 21/658مورخہ12.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سعودی عرب کے سفیر عزت ماب نواف بن سعید المالکی اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ نصراللہ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے ایک عظیم خیر خواہ تھے اور ہم ایک بہت بڑے حامی اور ہمدرد سے محروم ہو گئے ہیں۔سعودی سفیر نے ڈاکٹر حافظ نصراللہ کے انتقال پراظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نا صرف ان کے خاندان بلکہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِرحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرجمیل عطاکریں۔


© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.