پی آر او نمبر311/20، مورخہ 09-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈظفر اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وائس چانسلر نے کہااسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورڈویژن کی تاریخی اور بڑی جامعہ ہونے کی بناپر علاقے کی سماجی، معاشی اور تعلیمی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ضلعی اور ڈویژن انتظامیہ سے یونیورسٹی کا مختلف امور پر اشتراک ِعمل جاری رہتاہے اور امید ہے کہ ان کی آمد سے اس میں مزیداضافہ ہوگا۔ کمشنر بہاولپورڈویژن نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تعلیمی خدمات اور تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی امور کو سراہا۔
© 2026 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.